
لاہور: لاہور قلندرز نے راشد خان کی جگہ آسٹریلیا کے فواد احمد کو ٹیم میں شامل کرلیا، لیگ سپنر پی ایس ایل کے آخری میچز کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے۔
تیئس فروری سے افغانستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز ہو گا جس کے باعث راشد خان پاکستان سپر لیگ کے آخری میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت کے بعد آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فواد احمد قلندرز کے سکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں ۔
آسٹریلوی لیگ سپنر اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
0 Reviews
Tags: 92 news live tv a1 tv a1tv pakistan ary news live geo news live icc t20 world cup 2021 news update pakistan news sports news