• مئی 25, 2022

لاہور: شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی، اسپتال منتقل

لاہور: لاہور میں شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی ہوگیا، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لاہور شہر میں پولیس پتنگ بازی روکنے میں ناکام ہوگئی۔ زخمی نوجوان عبداللہ کو جوڑے پل کے قریب گردن پر ڈور پھری۔ سربراہ لاہور پولیس فیاض احمد دیو نے ڈور پھرنے کے واقعہ پر نوٹس لے لیا۔ سی سی پی او لاہور نے ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا سے رپورٹ طلب کر لی۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ ڈور پھرنے کے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سی سی پی او لاہور نے شہر بھر میں پتنگ بازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی میں ملوث افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

Read Previous

حکومت مضبوط ہے ،وفاق میں کوئی خطرہ نہیں،فواد چودھری

Read Next

اپوزیشن رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں: عثمان بزدار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔