• اکتوبر 26, 2021

لاہور سے استنبول جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، جہاز کو شدید نقصان پہنچا

لاہور: لاہور سے استنبول جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔ پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت ایئر پورٹ پر اتار لیا۔

لاہور ایئر پورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کے طیارے میں 350 مسافر سوار تھے۔ تمام مسافروں کو انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا۔ طیارے کی روانگی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ غیر ملکی ایئر لائن نے پرواز میں تاخیر کے باعث مسافروں کو گھروں کو جانے کا مشورہ دے دیا۔

مسافروں نے ایئر پورٹ پر احتجاج کرتے ہوئے گھروں کو جانے کی بجائے ایئر لائن سے ہوٹلوں میں رہائش دینے کا مطالبہ کر دیا۔ اے ایس ایف نے مسافروں کو احتجاج سے روکنے کے لیے نفری طلب کرلی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شکاگو فال ٹینس کا ویمنز ٹائٹل گاربین موگوروزا کے نام

Read Next

امریکی ریاست ایری زونا میں فائرنگ، ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک، 2 زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے