• اپریل 14, 2021

لاہور: سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار

 لاہور میں سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

کاؤنٹر ٹیرارزم (سی ٹی ڈی) ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جنہیں لاری اڈہ سے حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے جن کے قبضے سے پستول، دھماکہ خیز مواد، موبائل فونز اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے اقلیتی رہنماؤں کی فہرست بھی برآمد ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد مذہبی اسکالر اور اقلیتی رہنماؤں کو قتل کرنا چاہتے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ چین سے آج پاکستان پہنچے گی

Read Next

آصف زرداری اور دیگر کیخلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے