• اکتوبر 22, 2021

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، کئی علاقوں میں بجلی غائب

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، مریدکے، گجرات اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے متعدد فیڈر ٹرپ ہوگئے جس سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

لاہور میں صبح کے وقت بادل جم کر برسے، تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھاربارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

خیبرپختونخوا میں مانسہرہ، سوات، پشاور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وفاقی حکومت نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے خط کا نوٹس لے لیا

Read Next

Headlines | 01 October 2021 | A1 Tv News |

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے