• اکتوبر 31, 2020

لاہور سمیت پنجاب میں طوفانی بارش، چھتیں گرنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش نے جل تھل ایک کر دیا، نشیبی علاقے پانی پانی ہو گئے، لاہور میں‌ بارش سے 130 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ چکوال میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

اہم شاہراہوں پر بھی پانی کھڑا ہوگیا جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش کے باعث لیسکو کا ترسیلی نظام بھی بیٹھ گیا، 130 فیڈرز ٹرپ کر گئے، کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔

دوسری طرف پنجاب کے مختلف شہروں میں چھتیں گرنے کے واقعات بھی پیش آئے، چکوال کے علاقے لکھوال میں دو مکانات کی چھتیں گر گئیں جس کے نتیجے میں 20 سالہ کائنات، 17 سالہ مہتاب، 10 سالہ عائزہ اور 14 سالہ دارین جاں بحق ہوگئیں، دو افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ لیہ میں شدید بارش کے سبب 200 کچے مکان گر گئے، ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

چشتیاں میں بھی بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے، ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کیا۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دورا ن وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

راحت فتح علی خان کراچی میں بارشوں کے بعد تباہ کاریوں پر غمزدہ

Read Next

وزیراعلیٰ پنجاب کا نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی جلد نکاسی کا حکم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے