• نومبر 29, 2021

لاہور سمیت دیگر شہروں میں سیوریج واٹر کے نمونے پولیو فری نکلے

لاہور: وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کی اہم کامیابی، صوبہ پولیو فری ہوگیا۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں سیوریج واٹر کے نمونے پولیو فری نکلے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں محکمہ صحت کے حکام نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر، یونیسف پولیو ٹیم کے نمائندے اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کا پولیو فری ہونا حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے، پنجاب کے پولیو فری ہونے پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں، پنجاب کو پولیو فری بنانے پر محکمہ صحت اور انسداد پولیو ٹیمیں تحسین کی مستحق ہیں، صوبے کے پولیو فری ہونے کے باوجود پولیو ویکسینیشن مہم تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے گی، 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو شیڈول کے مطابق اینٹی پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی نئی نسل کو اس موذی مرض سے بچانا ہے، بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے ویکسینیشن کا تسلسل ضروری ہے، صوبہ بھر میں خسرہ او رروبیلا کے ساتھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ڈسکہ الیکشن چوری: شہباز شریف کا ملوث افسران کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ

Read Next

کورونا چیلنجز کے باوجود احساس پروگرام بڑا منصوبہ ثابت ہوا: ڈاکٹر ثانیہ نشتر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے