• ستمبر 18, 2021

لاہور: خواتین سے دست درازی کی ایک کے بعد دوسری ویڈیو، شہری پریشان

لاہور: لاہور میں خواتین سے دست درازی کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔ لڑکوں کے گروپ نے لڑکی سے بدتمیزی کی پھر فیملی سے الگ کر کے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

لاہور میں خواتین سے بدتمیزی اور دست درازی کی نئی ویڈیو سامنے آگئی۔ منچلوں کا ایک ہجوم فیملی کے ساتھ آئی لڑکی کو تشدد کا نشانہ بھی بناتا رہا۔ خاتون اور دیگر افراد لڑکی کو بچانے کی کوشش کرتے رہے، متاثرہ لڑکی نے بڑی مشکل سے اپنی جان چھڑائی۔

اس سے پہلے رکشہ میں سوار خواتین کو بھی ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی، لاری اڈہ پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

ہراسانی، دست درازی اور بدتمیزی کی ان ویڈیوز پر ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ملزمان بچ نہیں پائیں گے، موٹر سائیکل پر ایک باپردہ خاتون سے بدتمیزی کی ویڈیو 2015 کی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدسلوکی کا معاملہ، 70 سے زائد افراد کی شناخت مکمل

Read Next

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں سابق شوہر 20 سالہ رمشہ پر تیزاب پھینک کر فرار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے