• اکتوبر 22, 2021

لاہور: جوہرٹاؤن میں موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ، خاتون وکیل جاں بحق

لاہور: لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون وکیل جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کواندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں چار گولیاں لگیں، انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لا کرچل بسیں، متاثرہ خاتون کی شناخت ایڈووکیٹ عقیلہ اورنگزیب کے نام سے ہوئی، مقتولہ سجاد قریشی ایڈوکیٹ کی پرائیویٹ اسسٹنٹ تھیں۔

آئی جی پنجاب نے لاہور میں فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، لیاری گینگ وار ملا سہیل گروپ کے دو اہم کارندے گرفتار

Read Next

بچوں میں سکرین تکنے کی عادت دور کی نظر کمزور کرسکتی ہے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے