• جنوری 19, 2022

لاہور برائیڈل ویک میں حسیناؤں کے جلوے، شہریوں نے فیشن شو کو شاندار قرار دیا

لاہور: لاہور میں برائیڈل ویک کے دوسرے روز حسیناؤں نے ریمپ پر جلوے بکھیرے، اداکاراؤں کی انٹری نے دلکشی کو دو چند کر دیا۔ شہریوں نے فیشن شو کو شاندار قرار دیا۔

فلیٹیز ہوٹل میں تین روزہ برائیڈل شو کا دوسرا روز، عروسی ملبوسات زیب تن کیے ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ خوبصورت شوخ رنگوں کے ملبوسات، جیولری کی چمک دمک اور حسیناؤں کی دلربا ادائیں ،حاضرین محو حیرت ہوتے رہے۔

بلال سعید اور فلک شبیر کی گلوکاری نے ماحول کو پر کیف بنا دیا، شہریوں نے فیشن شو کو شاندار قرار دیا۔ دوسرے روز مجموعی طور پر 9 ڈیزائنرز نے اپنے عروسی ملبوسات کی نمائش کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اداکار شان کا وزیراعظم سے بھارتی فلموں کی ریلیز روکنے کا مطالبہ

Read Next

گوجرانوالہ:خواتین سے بدتمیزی کرنیوالا برقعہ پوش نوجوان پکڑا گیا،مقدمہ درج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے