
لاہور: لاہور آلودگی کی دوڑ میں ایک بار پھر آج دنیا بھر میں سرفہرست ہے، کراچی چھٹے نمبر پر آ گیا۔ شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔
لاہور شہر لاہور آلودگی کی دوڑ میں پہلے نمبر پرہے، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 321 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈیوس روڈ میں سب سے زیادہ آلودگی 592 ریکارڈ کی گئی ہے۔ گلبرگ 421 ،کوٹ لکھپت 415 سےاے کیو آئی ریکارڈکیا گیا۔ ڈی ایچ اے 390،ایڈن کاٹیجز 402 ،بحریہ ٹاؤن 398 اے کیو آئی ریکارڈ ہوا ہے۔
علامہ اقبال ٹاون میں 414 اے کیو آئی اورانارکلی 414 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 تک جانے کے امکانات ہیں۔
دوسری جانب صبح سویرے دھند بھی اپنا اثر دکھا تی رہی۔پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا، دیگر شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
0 Reviews