• ستمبر 26, 2021

لاہورکے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

لاہور:  لاہورکے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

لاہورکے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ ،گوالمنڈی، اسلام پورہ میں صبح سویرے تیز بارش ہوئی جبکہ بلال گنج، سمن آباد ،ٹھوکر، مسلم ٹاؤن ، ہربنس پورہ، مغل پورہ، ڈیوس روڈ پر بھی بادل برسے۔

بارش کے باعث 90 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، کئی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جسٹس جمال خان مندوخیل نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا

Read Next

مظفر گڑھ میں فائرنگ، جمشید دستی کا بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے