• نومبر 29, 2021

لاہور:سیشن عدالت کے باہر مخالفین کی فائرنگ،باپ ہلاک،بیٹا زخمی

لاہور: سیشن عدالت کے مرکزی دروازے پر مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر آیا شخص ہلاک اور بیٹا زخمی ہو گیا۔

لاہور کی ضلعی عدالتوں میں فائرنگ کے واقعات معمول بن گئے ،جوڈیشل کمپلیکس کے باہر مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر آیا باپ قتل اور بیٹا زخمی ہوگیا۔

عبدالسلام بیٹے سہیل کے ہمراہ عدالت پہنچا تو گھات لگائے ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کےبعد ملزمان پولیس اہلکار کے سامنے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنزاحسن یونس نے میڈیا سے گفتگو میں عدالت کے باہر سکیورٹی کے نامناسب انتظامات کا اعتراف کیا جبکہ مقتول کے بھائی امداد علی نے کہا کہ مخالفین نے ان پر قتل کے جھوٹے مقدمے کرا رکھے ہیں، پولیس کی موجودگی میں بھائی کو قتل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ باپ بیٹے کے خلاف تھانہ کاہنہ میں قتل کا مقدمہ درج ہے اور دونوں نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں ساڑھے 10 کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ چھالیہ برآمد

Read Next

فیصل آباد میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، تشدد اور فائرنگ سے 2 ہلاک، ایک زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے