• اکتوبر 26, 2021

لاہور:ساندہ میں دل خراش واقعہ،باپ کے تشدد سے بیٹا جاں بحق

لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ساندہ میں دل خراش واقعہ پیش آیا جہاں باپ کے تشدد سے بیٹا جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں والد غلام مصطفیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مقتول بچے کی والدہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں انہوں نے کہا کہ ملزم بچوں پر تشدد کرتا تھا اور مجھے بھی تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے موسیٰ نامی نو ماہ کے بیٹے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور مار ڈالا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، درخواست پر مقدمہ درج کرلیاگیا ہے، جبکہ قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ پر کارروائی کی جائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چیئر مین نیب کی تقرری کا آرڈیننس پیپلز پارٹی نے مسترد کر دیا

Read Next

کامیڈی کنگ عمر شریف کی میت جرمنی سے کراچی پہنچا دی گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے