• دسمبر 8, 2021

لاہور:(دنیا نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت میں لانگ مارچ کے دوران گرفتار کئے گئے تحریک لبیک پاکستان کے 19 افراد کا جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا گیا ہے۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے احتججا کے دوران گرفتار افراد کے کیس کی سماعت کی اورتحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی)کے 19 افراد کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔عدالت نے ایک ملزم کو ڈسچارج جبکہ 13 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ سرکار کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر عبدالرؤف وٹو عدالت میں پیش ہوئے ،ملزمان کو شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرنے کے بعد عدالت پیش کیا گیا ،قلعہ گجر سنگھ پولیس نے انسداد دہشتگری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 نومبر کی صبح گیارہ بجے طلب کر لیا گیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اتحادی ارکان قومی اسمبلی اور سینٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا جبکہ وزیراعظم کی جانب سے ارکان کو بدھ کو ظہرانہ دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں سہ پہر 2 بجے ظہرانہ کا اہتمام کیا جائے گا، عمران خان ظہرانہ کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے، وزیراعظم مختلف قومی امور پر ارکان اسمبلی اور سینٹرز کو اعتماد میں لیں گے، قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لانگ مارچ میں احتجاج کا معاملہ،ٹی ایل پی کے 19افراد کا جسمانی ریمانڈ منظور

Read Next

علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا تصور دیا: مریم نواز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے