• مئی 25, 2022

لاہور:جناح اسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف کااحتجاج،او پی ڈی بند

لاہورکے جناح اسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف کےاحتجاج کے باعث او پی ڈی بند کردی گئی۔

جناح اسپتال میں ایکسرے، ایم آر آئی،سی ٹی اسکین سمیت دیگر تمام ٹیسٹ روک دیئے گئے۔ پیرا میڈیکل اسٹاف کے احتجاج کے باعث لیب بھی بند کردی گئیں۔

احتجاج کے باعث دور دراز سے آئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پیرا میڈیکس نے الزام عائد کیا کہ اے ایم ایس جناح اسپتال50 ہزار روپے لے کر تبادلے کررہا ہے،ایمبولینس کے نام پر روزانہ لاکھوں روپے کمائے جاتے ہیں جب کہ اسپتال میں مریضوں کو سہولیات نہیں دی جارہی ہیں۔

مظاہرین نے یہ بھی کہا کہ اسپتال میں ٹھیکیداروں سے رقم  لے کر انتہائی ناقص کام کروایا جاتا ہے۔ مظاہرین نے مزید کہا کہ جناح اسپتال پارکنگ کا ٹھیکہ کئی برس سے نہیں دیا گیا اور جان بوجھ کر عدالت سے اسٹے دلوا کر اس سے حکام ماہانہ رقم وصول کرلیے ہیں

Read Previous

عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن کے ساتھ ہیں،آصف زرداری

Read Next

صاف پانی کمپنی میں کسی رولزکی لاقانونیت نہیں پائی گئی،تحریری فیصلہ جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔