• جنوری 28, 2022

لاہور، لاہور اے ،یہاں آکر ہمیشہ بہت پیار ملا:ثانیہ مرزا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ لاہور، لاہور اے اور یہاں آکر ہمیشہ بہت پیار ملا ہے۔

پاکستانیوں کی بھابھی اور قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا لاہور کے نجی مال پہنچے جہاں پرستاروں کی بڑی تعداد نے دونوں سپر سٹارز کا بھرپور استقبال کیا۔

دونوں سٹارز نے پرستاروں میں سوونئیر تقسیم کرنے کے ساتھ آٹو گراف بھی دئیے۔

ثانیہ مرزا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لاہور، لاہور اے، یہاں آکر ہمیشہ بہت پیار ملا، شادی کے بعد آج پھر سے لاہوریوں نے بھرہور انداز میں ویلکم کیا ہے۔

قومی کرکٹر شعیب ملک نے کہا کہ اپنے چاہنے والوں کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے، امید ہے کہ انہیں ہمارا پرفیوم بھی پسند آئے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چھٹی تھل جیپ ریلی زین محمود نے جیت لی،خواتین کٹیگری میں تشنا پٹیل فاتح

Read Next

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 34 پیسے مہنگا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے