• جنوری 19, 2022

لاک ڈاؤن میں وزیراعظم ہاؤس میں کرسمس پارٹی،بورس حکومت بحران میں پھنس گئی

لندن: برطانیہ میں گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران وزیر اعظم ہاؤس میں کرسمس پارٹی منانے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بورس جانسن حکومت بحران میں گھر گئی۔

گزشتہ روز برطانوی میڈیا پر ایک ویڈیو ریلیز کی گئی جس میں مبینہ طور پر ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے اہلکار کرسمس پارٹی سے متعلق بات چیت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والی بورس جانسن کی سیکریٹری نے گزشتہ روز ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔

اب برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں قانونی کی خلاف ورزی کے ثبوت مل گئے تو پولیس کیس بن سکتا ہے اوراس دوران بورس جانسن کی کابینہ کو کام سے روکا جاسکتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Regional News Bulletin | A1Tv | 09 December 2021

Read Next

وزیراعظم عمران خان کا پیر کو دورہ لاہور کا امکان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے