• ستمبر 19, 2021

لاڑکانہ کے گاؤں پارو ابڑو میں تالاب میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق

لاڑکانہ:  لاڑکانہ کے گاؤں پارو ابڑو میں تالاب کے باہر کھیلتے ہوئے 3 معصوم بچے پاؤں پھسلنے کے باعث پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

لاڑکانہ کے علاقے ماہی مکول کے گاوں پارو ابڑو میں تالاب کے باہر کھیلنے والے تین معصوم بچے 5 سالہ خادم، 7 سالہ علی حیدر اور 6 سالہ سوہانہ پاؤں پھسلنے کے باعث پانی میں ڈوب گئے۔ اطلاع ملنے پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد تالاب کے باہر پہنچی اور اپنی مدد آپ کے تحت 3 گھنٹوں کی محنت کے بعد بچوں کو پانی سے نکالا اور چانڈکا میڈیکل سپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے بچوں کے مرنے کی تصدیق کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پہلی بار بلیک ہول سے آتی روشنی دریافت

Read Next

یونان کو 30 سال کی بدترین ہیٹ ویو کاسامنا، شہریوں کو گھروں سے غیر ضروری نہ نکلنے کی ہدایت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے