• مئی 25, 2022

لاڑکانہ میں ہاوسنگ کالونی کے رہائشیوں کو مفت مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ

سندھ کابینہ  نے لاڑکانہ میں ہاوسنگ کالونی کے رہائشیوں کو مفت مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔

سندھ کابینہ نے لاڑکانہ میں واقع ہاؤسنگ کالونی کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دینے کی منظوری دے دی۔ مالکانہ حقوق مفت میں دیے جائیں گے۔ کالونی شہید بھٹو نے 1976 میں قائم کی تھی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ۔یہ مالکانہ حقوق کراچی کے کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو بھی دیئے جائیں گے۔

سندھ کابینہ نے سندھ کے ہر ضلع میں یونیورسٹی یا یونیورسٹی کی کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔کابینہ نے کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔

سندھ کابینہ نے میئر کے ای سی کو کے ڈی اے، ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے کی گورننگ باڈیز کے ممبر بنانے کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے کے ایم سی میئر کو کراچی واٹر اینڈ سیویج بورڈ کا چیئرمین بنانے کی منظوری بھی دی۔صوبے کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز اور تعلقہ ہیڈکوارٹرز کو ٹاؤن کمیٹی بنانے کی ہدایت  کر دی گئی

سندھ کابینہ نے پراونشل فنانس کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔کمیٹی میں میئر کے ایم سی، ٹاؤن اور یو سی کے نمائندے بھی شامل ہونگے۔

سندھ کابینہ نے نیورو سائکائٹرک سینٹر کراچی قائم کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔نیورو سائکائٹرک سینٹر 10 ایکڑ کے رقبے پر ملیر میں قائم کیا جائے گا۔اس زمین کی مالیت 12.5 ملین روپے فی ایکڑ ہے۔زمین فلاحی ادارے چلڈرن آگ آدم کو 50 فیصد قیمت پر دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

کابینہ اجلاس میں  سندھ ہیلتھ سروس رولز 2022 کی منظوری  دی گئی ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی پوسٹ کی درجہ بندی میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اب ایم ایس کی پوسٹ گریڈ انیس اور بیس کے افسران بھی تعینات ہو سکیں گے۔ایم ایس کی پوسٹ پر گریڈ 20 میں پروموشن پر اثر نہیں پڑے گا۔

Read Previous

کوہلی کی سنچری پاکستان میں دیکھنا چاہتا ہوں، پاکستانی مداح کی خواہش

Read Next

یوکرین صحافی کا لائیو شو پر روسی سیاست دان پر حملہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔