• جنوری 20, 2022

لالا نے اپنے رویے اور اخلاق سے دل جیت لیا: اشنا شاہ شاہد آفریدی سے متاثر

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے سابق کپتان شاہد آفریدی کے بارے کہا ہے کہ لالا نے اپنے رویے اور اخلاق سے دل جیت لیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اداکارہ اشنا شاہ نے سابق کپتان سے ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے لکھا کہ شاہد آفریدی کے ساتھ پرواز میں بہت اچھا لگا ، پاکستان کے سب سے بڑے ستارے کی عاجزی دیکھ کر حیران رہ گئی ہوں ۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ لالا نے اپنے رویے اور اخلاق سے دل جیت لیا ہے، شاہد آفریدی نے میری حوصلہ افزائی کی، مجھے دُعاؤں سے نوازا اور ہر شخص کے ساتھ بےحد اچھے طریقے سے پیش آئے ، خاص طور پر وہ بچوں کے لیے بہت مہربان ہیں ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امیر ترین اداکارہ بننے پر ایشوریا رائے ٹیکس چور قرار

Read Next

حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے