• نومبر 27, 2020

لائبہ خان نے کویت کے بزنس مین سے خفیہ شادی کر لی

لاہور:اداکارہ لائبہ خان نے عبدالجبار نامی بزنس مین سے خفیہ شادی کر لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ وڈانس پرفارمرلائبہ خان نے خفیہ طورپرکویت کے بزنس مین سے شادی کرلی،ان کے شوہرکا نام عبدالجبارمعلوم ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق اداکارہ لائبہ خان کے نکاح میں ان کے قریبی عزیز، دوست اوررشتہ دارشریک ہوئے تھے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کویت کے بزنس مین عبدالجباربہت جلد پاکستان میں بڑے ایونٹ کا اہتمام کرینگے،جس میں میڈیا اور شوبز کے لوگوں کو دعوت دی جائے گی اورشادی کا باقاعدہ اعلان کیاجائے گا ۔ذرائع کاکہناہے کہ شادی خفیہ رکھنے کا فیصلہ اداکارہ لائبہ خان کا تھاجبکہ شوہر نے ان کا ساتھ دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خواتین دنیا میں ہر جگہ خود کو غیرمحفوظ سمجھتی ہیں: صنم سعید

Read Next

شہباز شریف اور حمزہ کو بلٹ پروف گاڑی میں پیش کیا جائے: تحریری حکم نامہ جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے