• مئی 24, 2022

ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی، بہتر آفر کرنا پڑے گی، بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی، انہیں بہتر آفر کرنا پڑے گی، عدم اعتماد لانے کا مقصد خود کو وزیر اعظم بنانا نہیں ہے۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان کو گھر بھیجنے کے بعد جو بھی سیٹ اپ آئے گا، وہ محدود مدت کے لیے ہو گا اور اس کا مینڈیٹ انتخابی اصلاحات اور شفاف انتخابات کرانا ہو گا ۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو ہٹانے کیلئے پی پی جمہوری طریقہ اپنائے گی، یہ خو ش آئند ہے عدم اعتماد کیلئے تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف کا پاکستان آنا ان کا اپنا فیصلہ ہے، میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو ویسی ہی شکست دیں گے جیسی یوسف گیلانی کو سینیٹر بنا کر دی تھی۔

بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی دل بڑا کر کے شہباز شریف کو وزیر اعظم کے لیے ووٹ دینے کی قربانی دے سکتی ہے تو نون لیگ سے بھی امید ہے کہ وہ لچک دکھائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو گئی ہے تو اچھی بات ہے، پیپلزپارٹی کے لوگوں کو بھی حالیہ دنوں میں ایسی کوئی کالز نہیں آئیں جو پہلے آیا کرتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کون کون ہم سے رابطہ کرنا چاہتا ہے وقت آنے پر کارڈ سامنے لائیں گے، مولانا کے بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

محمد عامر انجری سے صحتیاب

Read Next

بلاول کا لانگ مارچ میرا مارچ ہے، شیخ رشید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے