• ستمبر 19, 2021

قومی ہاکی کھلاڑیوں کی اکثریت کا فٹنس لیول غیر معیاری قرار

لاہور:  ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے دو روزہ فٹنس کیمپ میں صرف 12 کھلاڑی فٹنس کے مقررہ معیار کے قریب پہنچ سکے۔

ذرائع کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ کو پی ایچ ایف نے فٹنس ٹیسٹ سے مشروط کیا تھا۔ ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ کل سیکرٹری پی ایچ ایف کو بھجوائے گی۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے 32 کھلاڑیوں کو فٹنس کیمپ میں بلایا تھا جن میں سے بیس کھلاڑی مکمل طور پر فٹنس کے مطلوبہ معیار پر پورا نہ اتر سکے۔

فٹنس مسائل سامنے آنے کے بعد کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا فیصلہ فیڈریشن کرے گی۔

ٹیم انتطامیہ اپنی رپورٹ میں بارہ کھلاڑیوں کے ساتھ دیگر آٹھ قدرے بہتر کھلاڑیوں کو ایک موقع دینے کی درخواست کرے گی۔

پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ دو روز قبل فٹنس پر عدم اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کیسز، سندھ میں سبزی منڈیوں میں ویکسین کارڈ کے بغیر داخلے پر پابندی عائد

Read Next

فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے