• جولائی 6, 2022

قومی کرکٹ ٹیم کی ڈھاکہ سے وطن واپسی

قومی کرکٹ اسکواڈ کی ڈھاکہ سے وطن واپسی پہنچے گی، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل ارکان کراچی پہنچیں گے۔

ٹیم منیجمنٹ سمیت محمد رضوان، شاہین آفریدی، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد نواز اور امام الحق آج شام چھ بجے کراچی پہنچیں گے، تمام افراد کراچی پہنچ کربائیو سیکیور ببل کو جوائن کریں گے۔

کپتان بابر اعظم، فہیم اشرف، سرفراز احمد، فواد عالم، نعمان علی، زاہد محمود اور عابد علی بھی اسی فلائیٹ کے ذریعے کراچی پہنچیں گے، بابر اعظم دس دسمبر کو بائیو سیکیور ببل جوائن کریں گے۔

دوسری جانب فہیم اشرف اور عابد علی کراچی میں جاری ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کریں گے، اظہر علی، نسیم شاہ، حسن علی، محمد عباس، بلال آصف، کامران غلام اور ساجد خان آج شام ساڑھے چھ بجے لاہور پہنچیں گے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

Read Next

اسلام آباد میں موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے بعد ٹرک بھی چھینے جانے لگے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔