• ستمبر 18, 2021

قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچ گئی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچ گئی، شاہین جمیکا سے براستہ لندن لاہور پہنچے۔

اسکواڈ میں شامل یاسر شاہ اور نسیم شاہ کیریبین پریمیر لیگ میں شرکت کے سبب وطن واپس نہیں آئے، محمد عباس اور اظہر علی انگلش کاؤنٹی کھیلنے کے لیے جمیکا سے انگلینڈ پہنچ چکے ہیں، مصباح الحق جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں 0-1 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کابل دھماکوں کی مذمت، حملہ آوروں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے: امریکی صدر

Read Next

پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ: آرمی نے ہما کلب اسلام آباد کو 2 گول سے شکست دیدی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے