• اکتوبر 19, 2021

قومی کرکٹر عمر اکمل امریکا چلے گئے

لاہور:  قومی کرکٹر عمر اکمل امریکا میں کرکٹ کھیلنے کی امید لئے امریکہ چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق عمر اکمل کو پابندی کے خاتمے کے بعد رواں سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی ہے۔ انہوں نے اچانک امریکہ جانے کا فیصلہ کیا ہے،امکان ہے کہ وہ امریکہ میں کرکٹ کھیلنے کے لئے بات چیت کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کو انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سےاپنا مستقبل اچھا نظر نہیں آ رہا تھا اور پی سی بی کی موجودہ منجمنٹ کے ہوتے ہوئے ان کا کھیلنا انتہائی مشکل تھا ۔

عمر اکمل کا امریکہ روانگی کے حوالے سے کہنا تھا کہ ذاتی میٹنگز کے سلسلے میں امریکہ جا رہا ہوں، اگر سب اچھا ہوتا ہے تو ہو سکتا ہے کہ میں کچھ عرصہ امریکہ میں قیام کروں۔انہوں نے اپنے سپورٹرز سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹرز ان کے لئے دعا کریں جیسے وہ ہمیشہ کرتے رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

Read Next

پاکستانی کوہ پیما سربازخان نے نیپال میں آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹی سر کر لی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے