
ڈھاکہ: شارٹ فارمیٹ کے بعد قومی سکواڈ نے چٹاگانگ میں ڈیرے جما لیے، کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں اِن ایکشن ہوں گے، پاکستان اور بنگلادیش کےدرمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 نومبر کو شیڈول ہے۔
بنگلا مشن کا اگلا محاذ، ٹی 20 کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کا کڑا امتحان ہے جس کیلئے قومی شاہینوں نے چٹاگانگ میں پڑاؤ ڈال لیا، سفر میں کھلاڑی خوب محظوظ ہوئے، جہاز میں عابد علی کی نعمان علی سے ڈسکشن ہوتی رہی۔
چھوٹے فارمیٹ میں میزبان ٹیم کو وائٹ واش کرنے سے گرین کیپس کا مورال ہائی ہے، سب جیت کے لیے پرجوش ہیں۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ 2 روز ٹریننگ
کرے گا۔ بابر الیون ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں اِن ایکشن ہو رہے ہیں۔ 3 گھنٹے تک کھلاڑی نیٹ پریکٹس اور فزیکل فٹنس کریں گے۔ ٹیسٹ پلیئرز کا جمعرات کو دوپہر ڈیڑھ بجے کیمپ شیڈول ہے۔
طویل دورانیے کی کرکٹ میں بھی ٹیم پاکستان کو واضح برتری حاصل ہے، گیارہ میچز میں سے دس جیت چکے، دورہ 2015 کا پہلا مقابلہ بے نتیجہ رہا تھا، پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر کو چٹاگانگ میں شروع ہوگا۔
0 Reviews