• اکتوبر 19, 2021

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری، مستحکم افغانستان کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عالمی برادری افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے اقدامات کرے جبکہ قومی سلامتی کمیٹی نے پڑوسی ملک میں دنیا کے بھرپور اور فوری کردار پر زوردیتے ہوئے پرامن، مستحکم اور خود مختار افغانستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، خارجہ، داخلہ ، دفاع اور خزانہ کے وفاقی وزراء اور مشیر قومی سلامتی امور نے شرکت کی۔

قومی سلامتی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا کہ اجلاس میں وزیر اعظم کو علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ جبکہ اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا،مسلح افواج کے سربراہان ، انٹیلی جنس سروسز چیفس نے شرکت کی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ افغانستان میں حالیہ پیش رفت اور پاکستان پر ان کے ممکنہ اثرات پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ شرکا نے افغانستان میں بین الاقوامی برادری کے فوری کردار پر زور دیا۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ عالمی دنیا افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے مدد فراہم کرے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم کی حمایت سے ملک کو درپیش تمام چیلنجز کا کامیابی کیساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بے نظیر سپورٹ کارڈ کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی

Read Next

‘پاکستان کی معاشی مشکلات آصف زرداری اور نواز شریف کے 10 سالوں کا تحفہ ہیں’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے