• اکتوبر 27, 2020

قومی دولت چرانے والے صرف ایف آر او کی تلاش میں ہیں،عمران خان کی بابر اعوان سے ملاقات

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی جس کے دوران قومی معاملات اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ قومی دولت چرانے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن اور نئی قانون سازی پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ قومی دولت چوری کرنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں، پاکستان کو استحکام کی راہ پر ڈال دیا ہے۔ منی لانڈررز نے معیشت برباد کی ہم نے سنبھالا دیا۔ ملاقات کے دوران مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف بیانیہ کسی صورت ملکی و قومی مفاد میں نہیں ، عوام ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں بھرپور دفاع کیا جائیگا، بہتر معاشی اقدامات کے باعث حکومت درست سمت میں آگے بڑھ چکی ہے، درست پالیسیوں اور عوامی مفاد کی قانون سازی سے مثبت نتائج کی توقع ہے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گزشتہ سال کی نسبت رواں برس دوگنا شکایات ملنا نیب پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے،چیئرمین نیب

Read Next

وزیر اعظم عمران خان کی غریب ممالک کو ریلیف دینے کی عالمی اپیل کے ثمرات سانے آنے لگے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے