• جون 21, 2021

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے ختم کردیا گیا

ہرارے:پاکستان کرکٹ بورڈ اور زمبابوے کرکٹ نے متفقہ فیصلے کے بعد پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے ختم کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ایئرلائنز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آفیشل ایئرلائن ہے ، ابتدائی طور پر قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو 21 فروری کو زمبابوے سے وطن واپس لوٹنا تھا۔ سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جانا تھا۔تازہ ترین سفری پالیسی کے تحت ایمریٹس ایئرلائنز نے 13 سے 28 فروری تک ہرارے سے دبئی تک اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے ، جس کے بعد دونوں بورڈز کے اعلیٰ عہدیداروں نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مشترکہ فیصلہ کیا کہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم آج ہرارے سے وطن واپس روانہ ہوجائے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ ہم اس موقع پر تعاون کرنے اورصورتحال کو سمجھنے پر زمبابوے کرکٹ کے مشکور ہیں، پرامید ہیں کہ ہم اب کسی موقع پر اس اضافی دورے کو ضرور مکمل کریں گے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو فیوچر ٹور پروگرام کے تحت اپریل میں زمبابوے کا دورہ کرنا ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف جھیل میں کشتیوں پر مظاہرہ

Read Next

پوری کوشش تھی کہ ورائٹی کے ساتھ باؤلنگ کروں،عثمان قادر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے