• نومبر 25, 2020

قومی اسمبلی: ڈپٹی سپیکر نے پیپلزپارٹی کے ارکان آغا رفیع کو ایوان سے باہر نکال دیا

اسلام آباد:  قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی، ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے پیپلزپارٹی کے ارکان آغا رفیع اللہ کو ایوان سے باہر نکال دیا۔ اپوزیشن ارکان نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔

اس سے قبل لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا گندم سرپلس تھی، آج درآمد کر رہے ہیں، غلط پالیسی کی وجہ سے 440 ارب کا نقصان ہوا، گندم کی کاشت بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں، کسان کو صرف 40 ارب دیئے جائیں تو گندم میں خود کفیل ہو جائیں گے، گندم کے معاملے پر حکومت اپنوں کو نواز رہی ہے، گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے من مقرر کی جائے۔

وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا اپوزیشن نے اپنی بات کی، حکومتی موقف بھی سننا چاہیئے، اپوزیشن کی تجویز کا ہم خیال رکھیں گے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے اپنی سفارشات دی ہیں، سندھ حکومت نے گندم سے متعلق اپنی سفارشات نہیں دیں، اپوزیشن کی تجاویز کو ضرور زیر غور لائیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

Read Next

گندم کے حوالے سے کس لابی کو تحفظ دیا جا رہا ہے، یہ وقت بتائے گا: خواجہ آصف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے