• ستمبر 30, 2022

قلات: قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

قلات کے علاقے سوراب میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گاڑی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے

ریسکیو ٹیموں کے مطابق مرنے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے میں خاتون زخمی بھی ہوئی۔

لیویز حکام کے مطابق متاثرہ گاڑی قلات سے کوئٹہ آرہی تھی کہ تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہوگئی اور سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ حادثے میں شدید زخمی خاتون کو کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کوئٹہ اور قلات سے ہے۔

لیویز حکام کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹرک کی ٹکر سے گاڑی کا بیرون حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

تاریخ میں پہلی بار عرب ممالک میں اسرائیلی فوجی افسر کی تعیناتی

Read Next

شہری محبت کے نام پر ایک ارب ڈالر گنوا دیئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔