• جون 24, 2021

قصور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل سمیت 3 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

قصور: قصور کے نواحی گاؤں راجہ جنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل سمیت تین افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

رات گئے تھانہ راجہ جنگ کے قریبی گاؤں بستی مہتاب والی میں نامعلوم افراد نے مقامی ایڈووکیٹ اظہر شانی گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر کے اظہر شانی اور اس کے گھر آئے 2 مہمان مشتاق احمد اور ایک خاتون صوبیہ بی بی کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او قصور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو فوری طور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ مقتول کے اہلخانہ کی جانب سے درخواست ملنے پر مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی: تلخ کلامی پر شوہر نے فائرنگ کر دی، بیوی جاں بحق

Read Next

دس بلین ٹری سونامی منصوبہ، ایک ارب پودے لگانے کا ہدف حاصل کرلیا: وزیراعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے