• اکتوبر 24, 2020

قرضوں کی ادائیگی میں سہولت کیلئے پاکستان کی مدد کریں گے، جاپانی سفیر

اسلام آباد: جاپنی سفیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک قرضوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کے لئے پاکستان کی مدد بھی کرے گا۔

جاپانی سفیر کونینوری متسودا نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ کاروباری تعلقات کو توسیع دینا چاہتا ہے۔ بندرگاہوں پر انتظامات کئے جا رہے ہیں تاکہ زرعی مصنوعات کی برآمد میں سہولت مل سکے۔

کونینوری متسودا کا کہنا تھا کہ ان کا ملک قرضوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کے لئے پاکستان کی مدد بھی کرے گا اور اس اقدام پر ابتدائی کام کے بعد پاکستان کےساتھ باضابطہ طورپر مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہوں گے۔

مشیر خزانہ نے جاپانی سفیر کو گزشتہ ایک سال کے دوران معیشت کی صورتحال اور کوروناوائرس کی عالمی وبا کے اثرات کم کرنے کےلئے حکومت کی جانب سے کی جانےوالی کوششوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ پاکستان کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد میں کمی کے پیش نظر دوبارہ استحکام اور توازن حاصل کر لے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سلامتی کونسل ہندوتوا گروپوں کی دہشتگردی کو نظر انداز کر رہی ہے:منیر اکرم

Read Next

اورنج لائن ٹرین میں ملازمتوں کے مواقع، عاصم سلیم باجوہ نےاشتہار ٹویٹ کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے