• اگست 2, 2021

قربانی کے لیے مزید 50 ہزار جانورکراچی کی مویشی منڈی پہنچ گئے

کراچی:  قربانی کے لیے مزید 50 ہزار جانورکراچی کی مویشی منڈی پہنچ گئے، منڈی انتظامیہ نے بیوپاریوں کے لیے جنرل بلاک بھی کھول دیا۔

وقت کم اور مقابلہ سخت کی دوڑ لگ گئی، کراچی میں عید الاضحی کے لیے بڑی تعداد میں ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں جانوروں کی اندرون ملک سے آمد کا سلسلہ جاری، منڈی میں مویشیوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ مزید 50 ہزار جانور ٹرکوں اورٹرالرز کے ذریعے پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں سے پہنچا دیئے گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات کے دعوی کئے جارہے ہیں۔

اندرون ملک سے مویشیوں کی منڈی منتقلی کے بعد بیوپاریوں نے بھاوُ تاوُ کے معاملات نمٹانے پر فوکس شروع کردیا، منڈی انتظامیہ نے اونٹ،گائے،بیل بکرے اور دنبوں کے لیئے علیحدہ علیحدہ بلاکس مختص کیے ہیں جبکہ جنرل بلاک بھی بیوپاریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کے وار جاری، مزید 25 افراد جاں بحق، 1 ہزار 737 نئے مریض سامنے آ گئے

Read Next

کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 5 منشیات فروش گرفتار، اسلحہ بھی برآمد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے