• اکتوبر 26, 2021

قذافی سٹیڈیم 8 سال بعد نیشنل ٹی ٹونٹی میچز کا میزبان

لاہور: نیشنل ٹی ٹونٹی کا دوسرا مرحلہ آج سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ آٹھ سال بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب لاہور دوبارہ نیشنل ٹی ٹونٹی کے میچز کی میزبانی کرے گا۔

ٹورنامنٹ کے 18 ویں ایڈیشن کے ابتدائی 18 میچز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے۔ لاہور مرحلے کا پہلا میچ میزبان ہوم سٹی سنٹرل پنجاب اور سندھ کے مابین کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں آٹھ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ فی الحال پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب تیسرے اور پہلے نمبر پر برا جمان ہیں۔

ٹورنامنٹ میں آج شیڈول دوسرے میچ میں ناردرن اور بلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ کپتان سنٹرل پنجاب بابراعظم کا کہنا ہے یقین ہے کہ لاہور کے میچز میں کھیل کا معیار مزید بڑھے گا۔ یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ہماری بھرپور معاونت کر رہا ہے۔ سندھ کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں بھی تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم اور بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ، پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر تبادلہ خیال

Read Next

Headlines | 06 October 2021 | A1 Tv News

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے