• مئی 26, 2022

قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے تقریباً 50 سال بعد لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا نے ای ایس پی این کرک انفو کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے نام بدلنے کی کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ  پہلے ہی متعدد اسپانسرز سے گفت و شنید کررہا ہے، اس کے علاوہ بہتر اسپانسرز ملنے کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سمیت دیگر اسٹیڈیمز کے نام بھی جلد ہی تبدیل کیے جائیں گے۔

اس سے قبل 2013 میں سیاسی عمل دخل کے باعث  قذافی اسٹیڈیم کا نام  تبدیل کرنے کی کوششیں کی گئی تھیں لیکن بعدازاں ایسا ممکن نہیں ہوسکا تھا تاہم رمیز راجا کے مطابق مالی حالات کے سبب اسٹیڈیمز کے ناموں کو بدلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیڈیم کی تاریخ کیا تھی؟

یہ اسٹیڈیم 1959 میں بنا تھا جس کا نام ‘لاہور اسٹیڈیم’ رکھا گیا تھا، بعدازاں 1974 میں لیبیا کے صدر  معمر قذافی نے لاہور میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستان کو ایٹمی ہتھیار ملنے کے حق میں  تقریر کی جس کے بعد پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اس اسٹیڈیم کا نام لیبیا کے صدر کے نام پر ‘قذافی’ رکھ دیا۔

Read Previous

بلوچستان عوامی پارٹی کا خیبرپختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان

Read Next

کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، مزید 4 افراد جاں بحق، 493 نئے کیسز رپورٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔