• اکتوبر 25, 2020

قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کیلئے بڑی خبر،گیس میٹرز کا رینٹ 20 سے بڑھا کر 40 روپے کردیا

اسلام آباد میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کیلئے بری خبر ہے کیونکہ ای سی سی نے گیس میٹرز کا رینٹ 20 سے بڑھا کر 40 روپے کر دیا۔ صارفین سے گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس کے پرانے واجبات بھی وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےاجلاس کے دوران جے آئی ڈی سی کے ایک تہائی واجبات بھی وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، اس مد میں 22 ارب روپے وصول کیئے جائیں گے۔ سٹیل ملز ملازمین کیلئے گولڈن ہینڈ شیک پلان منظور کیا گیا ہے، ای سی سی نے گولڈن ہینڈ شیک کیلئے 19 ارب 65 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دیدی سٹیل ملز کے 49 فیصد ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک ملے گا، سٹیل ملز کے نان پٹیشنرز ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کیلئے 11.6 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارت میں پاکستانی ہندوؤں کا قتل،رمیش کمار کا انصاف کیلئے تمام عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا اعلان

Read Next

بجلی فی یونٹ 48 سے 98 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے