• دسمبر 6, 2021

قانون سازی کا معاملہ: اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو باضابطہ خط لکھ دیا

اسلام آباد: قانون سازی کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف کو باضابطہ خط لکھ دیا۔ جس میں انتخابی اصلاحات بل سمیت دیگر اہم قوانین پر اتفاق رائے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ انتخابی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور ہوچکا لیکن سینیٹ سے منظور نہیں ہوا، حکومت نے اس بل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چاہتے ہیں کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی دوبارہ سے بل پر بات چیت کرے، سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر بل کے معاملے پر ہمیں اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا، اسپیکر آفس حکومت اور اپوزیشن کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عمران خان نے اپوزیشن سے نہیں، قوم سے انتقام لیا: حمزہ شہباز

Read Next

لاہور: سبزیوں اور برائلر کے بعد انڈے بھی عوامی قوت خرید سے باہر، سرکاری نرخ نامے محض نمائشی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے