• جنوری 19, 2022

قابل اعتراض ویڈیوز بنانے کا معاملہ،اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت منظور

لاہور: سٹیج اداکاراؤں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے کے معاملے پر اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

لاہور کی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج نے تھیٹر میں سٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے سکینڈل کے کیس کی سماعت کی ، اداکارہ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت دائر کی جس کو عدالت نے 21دسمبر تک منظور کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ نےسٹیج اداکاراؤں کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،ایف آئی اے نے تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پرمقدمہ درج کیا جبکہ گزشتہ روز تھیٹر ڈائریکٹر اجمل ، سمیع اللہ اور عمران اختر کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کی گئی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکہ نے چینی صوبے سنکیانگ سے درآمدات پر پابندی لگا دی

Read Next

وینا ملک دوبارہ شادی کسی مذہبی شخص سے کرنے کی خواہشمند

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے