• جنوری 23, 2021

قائداعظم ٹرافی فائنل: حسن علی کی طوفانی سنچری کے باوجود سینٹرل پنجاب اور پختونخوا میں میچ ڈرا

لاہور: کراچی میں کھیلے جانے والے قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں سینٹرل پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر ہوگیا۔

حسن علی سینٹرل پنجاب کو کامیابی سے صرف 1 رن دور لے آئے لیکن خیبرپختونخوا کی زبردست باؤلنگ کے باعث میچ برابر ہو گیا۔ حسن علی نے محض 58 گیندوں پر اپنی پہلی فرسٹ کلاس سنچری سکور کی ۔

نوجوان سپنر احمد صفی عبد اللہ نے بھی حسن علی کا بھرپور ساتھ دیا اور ثمین گل کے ہاتھوں آؤٹ ہونے سے پہلے 23 گیندوں میں 35 رنز بنائے۔

کپتان کی یہ شاندار اننگز سیٹرل پنجاب کو کامیابی سے ہمکنار تو نہ کروا سکی لیکن ان کی کوششوں نے سینٹرل پنجاب کو کامیابی ک اتنا قریب پہنچایا جس کا انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا۔

حسن علی کی قائداعظم ٹرافی میں کارکردگی بہترین رہی اور انہوں نے سینٹرل پنجاب کو مسلسل دوسری مرتبہ قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی 659 رنز پر اننگز ڈکلیئر، پاکستان نے ایک وکٹ پر 8 رنز بنا لیے

Read Next

اسلام آباد: ڈیزائنرز نے موسم کی مناسبت سے جھلملاتے عروسی جوڑے متعارف کرا دیئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے