• جنوری 16, 2021

قائداعظم ٹرافی: سدرن پنجاب نے سندھ کو شکست دیدی

لاہور:  قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون میں سدرن پنجاب نے سندھ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل سٹیڈیم میں سنٹرل پنجاب اور خیبر پختونخوا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانیوالا میچ ہار جیت کا فیصلہ ہوئے بغیر ختم ہو گیا۔ خیبر پختونخوا کو میچ جیتنے کیلئے 305 رنز کا ہدف ملا۔ آخری روز جب میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو خیبر پختونخوا نے 21 اوور کے کھیل میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنائے تھے۔ فخر زمان کو صفر پر حسن علی نے بولڈ کیا۔ کامران غلام 14 رنز پر محمد سعد کا شکار ہوئے۔

اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے 89 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا اور 304 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز 265 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔ قاسم اکرم نے 181 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 79 رنز کی اننگز کھیلی۔ خیبر پختونخوا کی طرف سے ساجد خان اور خالد عثمان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کوہلی 12 سال بعد کلینڈر ایئر میں سنچری نہ بناسکے

Read Next

بشریٰ انصاری شوبز انڈسٹری کیلئے نعمت سے کم نہیں: اقرا عزیز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے