• اگست 2, 2021

قائداعظم محمد علی جناحؒ کی پینٹنگ بنانا بہت مشکل لگا:رابی پیرزادہ

کراچی: سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ انہیں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی پینٹنگ بنانا بہت مشکل لگا، ان جیسا درد ہر کوئی نہیں اٹھا سکتا۔

 رپورٹ کے مطابق رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہاتھ میں محمد علی جناح کی پینٹنگ بھی موجود ہے۔ رابی نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ بانی پاکستان کی یہ پینٹنگ بہت جلد مکمل ہوجائے گی قائدِاعظم کا چہرہ بنانا بہت مشکل ہے ،اتنی مضبوطی، ارادہ اور درد ہر شخص نہیں اٹھا سکتا، ہم بہت خوش قسمت ہیں جو ہمیں قائداعظم محمد علی جناح جیسا لیڈر ملا۔

واضح رہے کہ قائداعظم ؒ محمد علی جناح ان چند عالمی رہنماوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے دنیا کا نقشہ بدلا، انہوں نے شب و روز کی محنت سے مسلمانان برصغیر کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا اور نہ صرف انگریزوں بلکہ ہندووں کو بھی شکست فاش دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکا کا بھارتی کورونا ویکسین کی منظوری سے انکار

Read Next

پنجاب کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے