• ستمبر 18, 2021

فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

لاہور: ملک بھر میں سونے کی قیمت یکدم بڑا اضافہ ریکارڈکیا گیا، قدر 950 روپے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر بڑھ گئی، قدر ایک ہزار 822 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، گوجرانوالا، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 950 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

مزید برآں 10گرام سونےکی قدر 815 روپے بڑھ کر 94 ہزار 736 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف چاندی کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا، فی تولہ، دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1460 روپے اور 1251.71 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

قومی ہاکی کھلاڑیوں کی اکثریت کا فٹنس لیول غیر معیاری قرار

Read Next

کورونا پھر جانیں لینے لگا: مہلک وائرس مزید 86 جانیں لے گیا، 4537 نئے مریض

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے