• جنوری 19, 2021

فی تولہ سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر تیزی سے نیچے گرنے لگی

لاہور:  ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 1150 روپےکی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 150 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 850 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 986 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 93 ہزار 321 روپے ہو گئی ہے۔

مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتیں برقرار رہیں جس کے بعد قیمتیں بالترتیب 1180 روپے اور 1011.65 روپے پر مستحکم ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بزدل حکمران کورونا کے پیچھے چھپ رہے ہیں، مریم نواز شریف

Read Next

این سی اوسی اجلاس: ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 8.53 فیصد پر پہنچ گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے