• ستمبر 19, 2021

فیکٹری کی دیوار جھونپڑیوں پر گر گئی، باپ بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق

لاہور: لاہور میں طوفانی بارش نے قیامت ڈھا دی، فیکٹری کی دیوار گرنے سے باپ، بیٹی سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے کٹار بند روڈ پر پیش آیا جہاں فیکٹری کی دیوار ساتھ بنی جھونپڑیوں پر گر گئی۔ دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد ملبے تلے دب گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچا اور تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال میں امانت اس کی دو سالہ بیٹی نیہا جبکہ ایک رشتہ دار خاتون فرح جاں بحق ہوگئی۔ زخمی خالد، شعبان، اقرا اور سدرہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متاثرہ خاندان کے رشتہ داروں نے بتایا کہ اچانک طوفانی بارش ہوئی جس نے سب ملیا میٹ کر دیا۔

پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچی اور متاثرہ خاندان کے افراد سے بات چیت کے بعد مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کے وار برقرار: مزید 65 افراد جان سے گئے، 24 گھنٹے میں 3084 نئے مریض

Read Next

نیوزی لینڈ، انگلش بورڈ کے سکیورٹی افسران کی پاکستان آمد جلد متوقع

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے