• اکتوبر 22, 2021

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ لڑکیاں ایک بار بھر بازی لے گئیں۔ کامیابی کا مجموعی تناسب ننانوے اعشاریہ آٹھ پانچ فیصد رہا۔

سائنس گروپ میں محمد سارم، رابعہ سرفراز اور زاویہ احمد نے 1098 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کائنات سلمان، زینب علی اور عصمہ اسما عیل نے 1096 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ عشبہ فاطمہ ے 1095 نمبرز کیساتھ تیسرے نمبرز پر رہیں۔ نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء کا کہنا ہے کہ خوش ہیں کہ خوب محنت کی تو اللہ تعالی نے اس کا صلہ بھی دیا۔

آرٹس گروپ میں بھی لڑکیاں بازی لی۔ گلشن فاطمہ نے 1092 نمبر لے کر پہلی، حافظہ تنزیلہ سحر نے 1090 نمبر لیکر دوسری جب صالحہ نواز نے 1089 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اٹلی کے شہر میلان میں چھوٹا طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا، 8 افراد ہلاک

Read Next

جاپان کی پارلیمان نے فومیو کشیدا کو نیا وزیراعظم منتخب کر لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے