• اگست 15, 2022

فیفا ورلڈ کپ: تمام ٹیموں کو سکواڈ 23 سے بڑھا کر 26 رکنی کرنے کی اجازت

دوحہ: کورونا خطرات کے پیش نظر فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے تمام 32 ٹیموں کو سکواڈ کو 23 سے بڑھا کر 26 رکنی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

رواں سال نومبر میں فٹبال کا عالمی میلہ قطر میں سجے گا جس کے لیے ٹیم شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، کورونا وائرس خطرات سے بچاؤ کے لیے سکواڈز میں تین پلیئرز کا اضافہ کر کے 26 کر دیا گیا ہے۔

حکام نے تمام 32 ٹیموں کو 20 اکتوبر تک سکواڈز کی حتمی فہرست جمع کرانے کا مراسلہ جاری کر دیاو ساتھ ہی کہا کہ میچ کے لیے 15 متبادل کے نام دیئے جائیں گے یعنی تمام کھلاڑی کھیلنے کے اہل ہوں گے، 11ٹیم آفیشلز میں ڈاکٹر بھی شامل ہو گا جسے گراؤنڈ میں پلیئرز کے ساتھ بنچ پر بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپیئن شپ: پاکستانی ریسلرز نے سلور میڈل جیت لیے

Read Next

تنخواہ دار طبقے پر نئی ٹیکس تجاویز، 50 ہزار ماہانہ آمدنی والوں کو استثنیٰ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔