• نومبر 29, 2021

فیصل قریشی کی گاڑی کو دبئی میں حادثہ

لاہور: معروف پاکستانی اداکار و میزبان فیصل قریشی کی گاڑی کو دبئی میں خطرناک حادثہ پیش آیا۔

فیصل قریشی اِن دنوں پیسا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی میں موجود ہیں جہاں گزشتہ روز ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔

اداکار کی جانب سے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ٹیکسی میں کہیں جا رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا تاہم فیصل قریشی اس میں محفوظ رہے البتہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

فیصل قریشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے اداکار کی خیریت دریافت کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سیدہ طوبیٰ نے سوشل میڈیا پراپنے نام کیساتھ عامر لیاقت کا نام ہٹادیا

Read Next

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے،سی سی پی او لاہور بھی تبدیل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے